(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) واقع کے بعد غاصب فوج نے  مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب فلسطینی کی جانب سے ایک رن اوور آپریشن میں دو صیہونی  فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔

غاصب فوج ی جانب سے جاری  ایک مختصر بیان میں بتایا کہ بدھ کی شام نابلس کے مضافات میں ایک اسرائیلی بستی کے قریب ایک مشتبہ فلسطینی نے آباد کاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس میں کم سے کم چھ افراد زخمی ہوئے تھے ۔فوج نے بعد میں "دو اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جو کہ صیہونی فوجی تھے۔

واضح رہے کہ واقع کے بعد سے غاصب فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں طلبہ اور اساتذہ سمیت اب تک سیکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوجیوں کے خلاف رن اوور آپریشن کرنے والا جانباز فلسطینی جائے وقوعہ سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

غیر قانونی صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ کے مطابق آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں الزعترہ فوجی چیک پوسٹ ایک فلسطینی جانباز نے اپنی تیز رفتار کار صیہونی فوج کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں دو صہیونی فوجی زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق زعترہ چیک پوائنٹ پر صیہونی فوجیوں پر حملہ کرنےوالا والا فلسطینی جانباز جائے وقوعہ سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش کے لئے صیہونی فوج کا گھر گھرتلاشی کا عمل اور گرینڈ آپریشن جاری ہے۔