(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) واقع کے بعد غاصب فوج نے  مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب فلسطینی کی جانب سے ایک رن اوور آپریشن میں دو صیہونی  فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔

غاصب فوج ی جانب سے جاری  ایک مختصر بیان میں بتایا کہ بدھ کی شام نابلس کے مضافات میں ایک اسرائیلی بستی کے قریب ایک مشتبہ فلسطینی نے آباد کاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس میں کم سے کم چھ افراد زخمی ہوئے تھے ۔فوج نے بعد میں "دو اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جو کہ صیہونی فوجی تھے۔

واضح رہے کہ واقع کے بعد سے غاصب فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں طلبہ اور اساتذہ سمیت اب تک سیکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے شمالی شہر النَّاصِرَة کے مضافاتی علاقے یافا النصیریہ میں پیش آنے قتل عام کے واقع پراسرائیل کےسیاسی حلقوں  میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے ، اسرائیل کے  حزب اختلاف نے  انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کو تنقید کا نشانہ بنایا،۔

حزب اخلاف میں ہداش تعال پارٹی کے سربراہ ایمن عودہ نے کہا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کےوزیر ایتماربن گویر نے جرائم کے خلاف بڑے پیمانے پر  کریک ڈاؤن کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا تاہم جب سے وہ عہدے پر آئے ہیں مقبوضہ فلسطین سمیت اسرائیل میں تشدد کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

 ایمن عودہ نے کہا کہ اسرائیل اگر واقعی جرائم سے لڑنا چاہتاہے تو  بن گویر کو فوری طور پر برطرف کر دینا چاہیے۔

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صیہونی ریاست  میں  گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبانے مزید 470 صیہونی آبادکاروں کو متاثر کیا جبکہ 26 آبادکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

دنیا میں سب سے تیزی سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین اپنے شہریوں کو فراہم کرنےوالی غیر قانونی صیہونی ریاست  اسرائیل  میں کورونا وائرس تاحال بے قابو ہے ،وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کے 26 مریض ہلاک ہوگئے جبکہ 470 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کورونا وائرس کے نئے آنے والے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے جبکہ اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیل میں کرونا وبا پھیلنے کے بعد  اب تک 6 ہزار 157 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 30 ہزار 515 ہے۔وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں 1 اعشاریہ 1 فی صد مثبت کیس سامنے آئے۔اسرائیل میں اس وقت کرونا کے 482 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 189 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین متاثرین ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ  1578 نئے کورونا متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ  اسرائیل میں کورونا وائرس کے پھیلاؤمیں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے اور ہر روز اس  وباء سے  سیکڑوں لوگ متاثر ہورہے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے  متاثر ہونےوالے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 1578 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیل میں کورونا ہلاک ہونےوالے صہیونیوں کی مجموعی تعداد 365 ہوگئی ہیں 183 متاثرین کی حالت تشویشناک ہے اور 54 مریض وینٹی لیٹر پرہیں جبکہ 19 ہزار323 صحت یاب ہوگئے ہیں۔

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے  اور اب تک 287 صیہونی اس مرض کا شکار ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز  مزید 50 افراد کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد مجموعی طورپر 10 ہزار اسرائیلیوں کو کورونا وائرس سے  متاثر ہونے کے شبے میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اسرائیلی میں عالمی وباء سے متاثرین کی مجموعی تعداد سترہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 287 صیہونی اس مرض کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 100 سے زائد کی حالت تشویشناک  ہے ۔

واضح رہے کہ  اسرائیل میں اسکولوں کے 217 اساتذہ بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث اسکولوں اور دیگر تدریسی مقامات کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھنے  میں آرہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 50سے زائد متاثرین کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ 16 صیہونیوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 285 ہوگئی ہے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرین کی مصدقہ تعداد 17106 ہوگئی ہےجس میں سے 33 کی حالت تشویشاک  ہے۔

رپورٹ میں آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ کم سے کم 36 صیہونی فوجیوں کے بھی عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد متاثرین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرین میں غیر معمولی اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے۔

صیہونی ریاست کی وزارت صحت  کی جانب سے جاری رپورٹ میں کورونا وائرس کے اچانک بڑھنے والے کیسز پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 100 سے زائد مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے ، وائرس کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ انتہائی تشویشناک ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اب تک اسرائیل میں کورونا وائرس سے مجموعی طورپر 17،024 صیہونی متاثر ہیں جبکہ 284 صیہونی عالمی وباء سے ہلاک ہوچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے ایک اسکول میں بھی متعدد کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیئے گئے ہیں جس کے بعد حکومت نے القدس میں اسکول کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی تعداد 238 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز 25 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیرصحت یاکوف لٹز مین کےدفتر سے جاری ہونے والے بیان میں اسرائیل میں مزید 25 غیرقانونی آبادکاروں کے عالمی وباء کورونا سے  متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کوروناکے مزید 25 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 16 ہزار 314 ہوگئی ہےجبکہ اب تک اس مرض سے ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی تعداد 238 ہوگئی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل میں کورونا کے 10 ہزار 527 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 62 اسرائیلی صحت یاب ہوئےہیں جبکہ  90 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست میں عالمی وباء کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین یہودی آباد کارہلاک ہوگئے۔

قابض صیہونی ریاست کی وزارت صحت کی جانب سےجاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کورونا کے مزید تین مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاک ہونےو الے غیر قانونی یہودی آبادکاروں کی تعداد 210 ہوگئی ہے۔

سرائیل میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی  مجموعی تعداد 15 ہزار 7628 ہوگئی ہے جن میں سے 116 کی حالت تشویشناک ہے۔

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)صیہونی فوجی عدالت نے گزشتہ سال شہید کے بیٹے صباح ابو صبیح کو بھی بلا جواز 13 ماہ قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی تھی اور اب شہید کی بیوہ کو حراستی  مرکز طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے فلسطینی شہید مصباح ابو صبیح کی بیوہ کو تفتیش کے لیے المسکوبیہ حراستی مرکز میں طلب کیا ہے۔

‘المسکوبیہ’ نامی حراستی مرکز جو عام طورپر تفتیش کے ن ام پر فلسطینیوں کو بدترین جسمانی اور نفسیاتی تشدد کیلئے استعمال کیاجا تا ہے۔

اس سے قبل صیہونی  فوج نے شہید ابو صبیح کے بیٹے صبیح کو 13 اپریل کو حراست میں لے لیا تھا اور صیہونی فوجی عدالت نے وسط اگست 2018ء 13 ماہ قید اور بھاری جرمانہ عائد کیا تھا ۔

واضح رہے کہ مصباح ابو صبیح کو اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2016ء کو القدس میں الشیخ جراح کالونی میں ایک یہودی آباد کار کوقتل اور دو کو زخمی کرنے کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔