• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پٹرول بم حملے میں اسرائیلی فوجی جیپ نذرآتش،چار فلسطینی زیرحراست

پیر 05-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4259
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں سبسطیہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے پٹرول بم حملے میں اسرائیلی فوج کی جیپ نذرآتش ہو گئی۔ ادھراسی شہر کے عراق بورین قصبے میزں اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائی کے دوران چار فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان سبسطیہ کے مقام پر تصادم ہوا۔ فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی اور پٹرول بموں سے حملے کیے۔ پٹرول بم کے حملے میں اسرائیلی فوج کی ایک جیپ جل کر خاکستر ہو گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گاڑی کو آگ اس وقت لگائی گئی جب قابض فوج کی ایک پارٹی نے رومانی گراؤنڈ میں لہرانے والے فلسطینی پرچم کواتارنے کی کوشش کی تھی۔ اس موقع پر فلسطینی شہری مشتعل ہو گئے اور انہوں نے قابض فوج پر پٹرول بموں سے حملوں کے ساتھ ان پر شدید پتھراؤ کیا، جس کے بعد اسرائیلی فوجی فلسطینی پرچم اتارنے میں ناکام رہے اور انہیں وہاں سے بھاگنا پڑا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیونے فلسطینی پرچم اتار دیا تھا مگر احتجاجی مظاہرے اور سنگ باری کے بعد صہیونی فوجی بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ فلسطینیوں نے پرچم دوبارہ لہرا دیا۔

سبسطیہ کلچرل سینٹر کے رکن مومن عازم نے بتایا کہ فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم مقامی تاریخی ٹیلے پر اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوجیوں نے ٹیلے پر موجود فلسطینی پرچم اتارنے کی کوشش کی۔ فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی، جس کے جواب میں قابض فورسز نے فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر نابلس کے قصبے عراق بورین میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائی کے دوران چار فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپٹرول بم حملے میں اسرائیلی فوجی جیپ نذرآتش،چار فلسطینی زیرحراست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.