• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی وزیر کا مکان فوجی چھاؤنی میں تبدیل، فائرنگ سے تین مظاہرین زخمی

منگل 06-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4270
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں سبسطیہ اور بلاطہ پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی فوج نے دھاوے بولے، نہتے فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا اور فائرنگ کر کے تین فلسطینیوں کو زخمی کر دیا گیا۔ اس دوران فلسطینی وزیر ابو حمادہ کے گھر پر قبضہ کرنے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے گھر کی چھت پر چڑھ کر مکان کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کو اسرائیلی فوج کی 10 گاڑیوں پر سوار سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں نے بلاطہ پناہ گزین کیمپ اور سبسطیہ قصبے کا محاصرہ شروع کیا۔ اسرائیلی فوجی بلاطہ کیمپ کے جنوب میں واقع فلسطینی وزیر ابو حمادہ کے گھر پر چڑھ دوڑے اور مکان کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس دوران فلسطینی شہریوں نے صہیونی فورسز کی اس ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا مگر قابض فوجیوں نے نہتے مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوئےہیں۔ تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سبسطیہ قصبے پر اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹے میں تیسری بار دھاوا بولا۔ ایک روز پیشتر فلسطینی شہریوں نے اس قصبے میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کو فلسطینی پرچم اتارنےمیں ناکام کر دیا تھا جس کے بعد صہیونی فوج کی بھاری نفری دوبارہ اس قصبے میں داخل ہوئی اور نہتے شہریوں پر تشدد کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.