صیہونی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی نوجوان پر دو صیہونی چوکیداروں کو چاقو مارکے زخمی کرنے کا الزام لگایا ہے۔
دوسرا فلسطینی نوجوان شہر الخلیل میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوا۔ صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے بقول ان کے صیہونی فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔
تیسرے واقعے میں ایک فلسطینی نوجوان اس وقت صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوگیا جب اس نے ایک صیہونی فوجی کو اپنی گاڑی سے کچل کے مارنے کی کوشش کی ۔
بتایا جاتا ہے کہ صیہونی فوجی اس حملے میں زخمی ہوگیا ہے۔
ایک اور فلسطینی نوجوان قلندریہ کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد ان سے مقابلے میں شہید ہوا۔
ان چار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد انتفاضہ قدس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو تینتس سے تجاوز کرگئی ہے۔