(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ’’ الطور ‘‘ کے مقام پر ایک فلسطینی چاقو بردار کے چاقو کے وار سے ایک صہہونی زخمی ہو گیا۔ حملہ آور کارروائی کے بعدہ بہ حفاظت فرار ہو گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام ایک فلسطینی چاقو بردار نے چاقو کے بے درپے وار کر کے ایک یہودی آباد کار کوشدید زخمی کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور کارروائی کے بعد بہ حفاظت جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جس یہودی خاتون کو چاقو سے قتل کیا گیا اس کے قریب ہی تین یہودی بچے بھی موجود تھے مگر فلسطینی حملہ آور نے یہودی بچوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔
اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری کا کہنا ہے کہ ایک یہودی آباد کار فلسطینی نوجوان کے چاقو حملے میں زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہودی آباد کار پر حملہ کرنے والا فلسطینی اس علاقے میں کوئی اور کارروائی بھی کرسکتا ہے۔ اسرائیلی فوج نے واقعے کے بعد تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا تھا تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں 34 صہیونی ہلاک اور چار سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں جب کہ صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں215 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔