(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2015 ء کے بعد سے فلسطین کے علاقے الخلیل میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید کیے گئے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ الخلیل شہرکے 17 شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام شہداء کے جسد خاکی بغیر کسی پیشگی شرط کے ان کے لواحقین کے حوالے کیے جائیں گے۔ ان شہداء کے نام درج ذیل ہیں۔ باسل بسام سدر، فضل عبدالله القواسمه، حمزه موسى العمله، سعد محمد الاطرش، شادي نبيل القدسي، عز الدين نادي ابو شخيدم، همام عدنان السعيد، اسلام رفيق عبيدو، مهدي محمد المحتسب، فاروق عبد القادر سدر، فادي حسن الفروخ، مالك طلال الشريف، مصطفى فاضل فنون، ايهاب فتحي مسوده، عمر عيسى الزعاقيق،طاهر فنون اور عبد الرحمن مسودة