(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم میں الخضر قصبے میں اتوار کے روز اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی طلباء کی ایک ریلی پرطاقت کا اندھا دھند استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں طلباء بے ہوش ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اتوار کو الخضر قصبے کے تمام اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے سیکڑوں طلباء نے صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔ پرامن اور نہتےمظاہرین پرقابض فوجیوں نے لاٹھی چارج کے بعد ان پرآنسوگیس کی اندھا دھند شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو درجن طلباء زخمی ہوئے ہیں۔ ریلی میں شریک شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اشک آور گیس کی شیلنگ سے زخمی ہونے والے طلباء کو اٹھا کر اسپتالوں میں پہنچایا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے 20 طلباء بے ہوش ہوئے جنہیں اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ زخمی شہریوں کو ہلال احمر فلسطین کے امدادی کارکنوں کی مدد سے اسپتالوں میں لے جایا گیا۔