الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں نصب کی گئی ایک کم عمر فلسطینی شہیدہ بیان عسیلہ کی یادگار مسمار کرڈالی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے الخلیل وادی الغروس کے مقام پر قائم کی گئی شہیدہ کی یادگار مسمار کر کے اس کا ملبہ بھی وہاں سے اٹھا لیا۔خیال رہے کہ بیان عسیلہ کو اسرائیلی فوج نے 17 اکتوبر 2015ء کو مسجد ابراہیمی کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔16 سالہ شہیدہ پر الزام تھا کہ اس نے صہیونی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی کو معمولی زخم آئے تھے۔