الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی فوجی عدالت نے گذشتہ روز انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل فلسطینی رہنما مازن جمال النتشہ کی قید میں تیسری بار مزید چھ ماہ کی توسیع کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی عدالت کی طرف سے الخلیل شہر سے تعلق رکھنے والے فلسطینی سیاسی و سماجی رہنما جمال النتشہ کی مدت حراست میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے۔ وہ 18 اپریل 2016ء سے اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل ہیں۔خیال رہے کہ جمال النتشہ نے صہیونی زندانوں میں قید و بند کا سفر 1991ء میں شروع کیا جب وہ میٹرک کے طالب علم تھے۔ وہ سنہ 1997ء اور اس کے بعد متعدد بار انتظامی حراست میں ڈالے گئے۔ وہ اب تک مجموعی طور پر13 Â سال صہیونی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔