بدطینت اسرائیلی جیلروں نے ریمون جیل میں اپنے لخت جگر سے ملاقات کی خواہش مند والدہ سے بدسلوکی کا ارتکاب کیا اور ایک اطلاع کے مطابق انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ شرم سے عاری اسرائیلی فوجیوں کا دل بزرگ خاتون سے بدسلوکی کے بعد نہیں بھرا تو انہوں نے بزرگ خاتون کو حراست میں لے لیا۔
پچپن سالا ام حیثم کے قریبی عزیزوں کا کہنا ہے کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بغیر کوئی وجہ بتائے حراستی مرکز لے گئے۔
یاد رہے ام حیثیم کے بیٹے کو آٹھ برس قبل اسرائیلی فوج نے جنوبی الخلیل کے دیہریہ ٹاؤن سے حراست میں لیا تھا۔ حیثیم البتات کو حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام سے تعلق اور قابض فوجیوں کے خلاف آپریشن کرنے کی پاداش میں دو مرتبہ عمر قید اور تیس سال قید کی سزا سنائی
حیثیم والدین کا اکلوتا بیٹا ہے، جسے اسرائیلی فوج کے خصوصی آپریشن میں چھے برس کی تگ و دو کے بعد گرفتار کیا گیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے حیثیم کی ایک گھر میں موجودگی کی اطلاع پر مکان کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا لیکن جیل کی سلاخوں کے لئے چیلنج بنے حثیم اس بزدلانہ کارروائی میں معجزانہ طور پر سلامت رہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین