• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 24 ہوگئی

جمعرات 01-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4221
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران کل بدھ کو پانچ فلسطینی صحافیوں کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی صحافیوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل میں دورا کے مقام سے نشریات پیش کرنے والے مقامی ریڈیو چینل’’السنابل‘‘ کے دفتر پرچھاپہ مار کر دفتر کو سیل کر دیا اور وہاں پر موجود پانچ صحافیوں کو حراست میں لینے کے بعد اذیتی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی صحافیوں کی شناخت محمدعمران، نضال عمر، احمد الدراویش، حامد النمورہ اور منتصر نصار کے ناموں سے کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی پریس کلب دو ارکان عمر نزال اور سرطان کے مریض صحافی بسام السائح کو چند ماہ قبل حراست میں لیا گیا۔ ان کی خرابی صحت کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کل بدھ کو فلسطین کے الخلیل شہر سے نشریات پیش کرنے والے ایک مقامی ریڈیو چینل ’’سنابل‘‘ کے دفتر پراسرائیلی فوج نے دھاوا بول دیا تھا۔ صہیونی فوجیوں نے ریڈیو چینل بند کرنے کے بعد اس کی تمام مشینری قبضے میں لے لی اور عملے کو گرفتار کر دیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 24 ہوگئی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.