غرب اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 15فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ غرب اردن میں تلاشی کی مہم کے دوران گرفتار 15 فلسطینیوں میں بعض عوامی مزاحمتی کارروائیوں میں ملوثÂ رہے ہے۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے بیشتر فلسطینیوں کو پہلے بھی متعدد بار حراست میں لیا جا چکا ہے۔
انہیں گرفتاری کے وقت صیہونی فوج نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے اہل خانہ کوبھی زدو کوب کیا۔
اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں الیامون کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں اور دکانوں پر چھاپے مارے۔ گھروں کے باہر اور دکانوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے اتار لیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنین میں قباطیہ، مسیلہ اور السباعنہ قصبوں پر بھی چھاپے مارے اور وہاں پر لگے خفیہ کیمرے اتار لیے۔
الیامون میں تلاشی کی کارروائی کے دوران 26 سالہ اسلام محمود شفیق سمار کو حڑاست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
قباطیہ مین تلاشی کے دوران 24 سالہ عبدالرحمان جمیل سباعنہ اور وقاص عدنان سباعنہ کو حراست میں لے لیا۔
صیہونی فوج نے رام اللہ کے نواحی علاقے الریحان میں تلاشی کے دوران دو نوجوانوں عواد عواد اور موسیٰ کو حراست میں لے لیا۔
نابلس میں اسرایلی فوج نے گیلاد صیہونی کالونی کے قریب فلسطینیوں کے گھروں پرچھاپے مارے اور متعدد فلسطینیوں کو زدو کوب کیا۔ اطلاعات کے مطابق نابلس میں کئی مقامات پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے۔
