اردن کی تنظیم ’’لائف لائن‘‘ برائے امداد غزہ کے سربراہ انجینئیر وائل السقا کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم مئی میں ایک اور قافلہ غزہ روانہ کرے گی۔ امدادی قافلہ ’’انصار 2‘‘ مئی کے مہینے میں غزہ پہنچ جائے گا۔
ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں وائل السقا نے بتایا کہ اس قافلے کا مقصد غزہ کے ظالمانہ محاصرے کو ختم کرنا اور لازوال ثابت قدمی کا مظاہرے کرنے والے اہل غزہ کی بھرپور مدد کرنا ہے۔
لائف لائن کمیٹی کے سربراہ نے بتایا کہ قافلے کی تیاریاں مکمل ہے۔ قافلہ دارالحکومت عمان سے عقبہ کی بندرگاہ اور پھر مصری کی نویبع ساحل پر اترے گا۔ وہاں سے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ داخل ہو گا۔ قافلے کی روانگی پر 3500 دینار کی لاگت آئے گی۔ جبکہ قافلے کے ہمراہ غزہ روانہ کی جانے والی امدادی اشیاء اس کے علاوہ ہونگی۔
اس موقع پر انہوں نے اردن کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے روانہ ہونے والے اس قافلے میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین