(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں ایک کارروائی کے دوران دو فلسطینی بچوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔ صہیونی فوج نے گرفتار کیے گئے دونوں بچوں کے قبضے سے چاقو برآمد کیے ہیں۔ مبینہ طورپر فلسطینی لڑکے چاقوں کے ذریعے صہیونیوں پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملٹری پولیس نے بیت المقدس میں تلاشی کے دوران دو فلسطینی بچوں جن کی عمریں 12 اور 13 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں حراست میں لیے ہیں اور ان کے قبضے سے چاقو برآمد کیے گئے ہیں۔ حراست میں لیے گئے بچوں کو تفتیش کے لیے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے بچوں کی شناخت نہیں کی جاسکتی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو فلسطینی بچوں کو رات گئے وسطی بیت المقدس کی ایک شاہراہ سے حراست میں لیا گیا تاہم ان کے قبضے سے تیز دھار آلات یا چاقو کی موجودگی کا صہیونی دعویٰ قطعی بے بنیاد ہے۔