وادی اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج نے فلسطین کے وادی اردن کے شمالی علاقے میں گھر گھر تلاشی کے دوران ایک فلسطینی شہری اور اس کے بیٹے کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی شہری کی گرفتاری وادی اردن کے شمالی علاقے الحدیدیہ سے کی گئی۔کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے تلاشی کے دوران ایک فلسطینی شہری عبدالرحیم نامی شہری اور اس کے بیٹے معاذ کو حراست میں لیے لیا۔
انسانی حقوق کے مندوب عارف دراغمہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے خربہ الحدیدیہ کے مقام پر چھاپہ مارا اور گھر گھر تلاشی لی۔ انہوں نے حراست میں لیے گئے فلسطینی کی شناخت عبداللہ بنی عودہ کے نام سے کی ہے۔
