الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں واقع العروب مہاجر کیمپ کی فلسطین ٹیکنیکل یونیورسٹی پر چھاپا مارا اور یونیورسٹی سے ہسپتال منتقل ہونے والے فلسطینی طالبعلم کو ایمبولینس سے حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دورا قصبے سے تعلق رکھنے والے ابراہیم الحلابی کو آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔عینی شاہدین کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایمبولینس کا پیچھا کیا اور اس کو روک کر اس میں سوار حلابی کو گرفتار کر لیا۔
