الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک کارروائی کے دوران سابق فلسطینی اسیرکے گھر پر چھاپہ مارا۔ گھر میں قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی اور گھر میں کھڑی گاڑی ضبط کرلی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے منگل کے روز 27 سالہ صلاح حسن عبد ربہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور گھر میں گھس کر عبد ربہ کی گاڑی ضبط کرلی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی فوج نے گھر میں موجود تمام افراد کو سخت سردی میں کئی گھنٹے تک کھڑا رکھا۔ اس دوران صیہونی فوج نے گھر میں تلاشی کی آڑ میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔
خیال رہے کہ حسن عبد ربہ نے یہ گاڑی ایک ہفتہ قبل خریدی تھی۔
