(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم میں دو فلسطینی شہریوں کی گرفتاری کے وقت انہیں ہولناک تشدد کا نشانہ بنا۔ تشدد کے باوجود دونوں فلسطینیوں کر حراست میں لے کر "عتصیون” جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی خاتون مندوبہ جاکلین فرارجہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے بیت لحم کے نواحی قصبے بیت فجار میں چھاپہ مارا اور دو فلسطینیوں18 سالہ یوسف وجیہ فوارجہ اور 19 سالہ محمد حمزہ الکردی کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔تشدد کے نتیجے میں دونوں فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے تاہم انہیں زخمی ہونے کے علی الرغم حراست میں لے لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دونوں فلسطینی ڈیرھ سال تک اسرائیلی فوج کی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔
