اسرائیلی جیل میں زیر حراست فلسطینی خاتون اسیر لینا جربونی کو خرابی صحت کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کے "مائر” اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسیرہ کی حالت اب بھی بدستور خراب ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیرہ لینا جربونی کا تعلق مقبوضہ فلسطین کے شہر عرابہ البطوف سےہے۔ وہ کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے خطرناک نوعیت کے مرض میں مبتلا ہے، جس کے علاج کےلیے ہنگامی بنیاد پر اس کی سرجری کی ضرورت ہے، لیکن صہیونی جیل انتظامیہ اسیرہ کےساتھ مسلسل امتیازی سلوک برت رہی ہے۔ اسیرہ لینا کی ایک دوسری ساتھی اسیرہ ورد قاسم نے اپنے وکیل کے ذریعے یہ اطلاع لینا کے خاندان تک پہنچائی ہے اور بتایا ہے کہ لینا کی صحت بگڑنے کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ گذشتہ دس دن سے نہایت تشویشاک حالت میں تھی۔ خیال رہے کہ اسیرہ لینا جربونی پر اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” سے تعلق کے الزام اور کئی دیگر الزامات کے تحت صہیونی عدالت سے سترہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ گذشتہ کئی ہفتوں سے اس کی صحت کی خرابی کے باوجود صہیونی جیل انتظامیہ مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتی رہی ہے
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین