غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حال ہی میں امریکی وزارت خزانہ نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے سینیر کمانڈر احمد الغندور کو ’دہشت گرد‘ قرار دے کر انہیں بلیک لسٹ کردیا۔
الغندور پہلے فلسطینی رہنما نہیں جنہیں امریکا کی طرف سے بلیک لسٹ کیا گیا ہے بلکہ وہ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔ اس سے قبل امریکی حکومت فلسطین کی چھ اہم شخصیات جن میں بیشتر حماس اور اسلامی جہاد کے رہنما شامل ہیں کو بلیک لسٹ کرچکی ہے۔اس سے پہلے امریکی حکومت القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف،اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل رمضان الشلح، حماس کے سیاسی شعبے کے رکن روحی مشتہی، اسلامی جہاد کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل زیاد النحالہ، غزہ میں حماس کے صدر یحییٰ السنوار اور حماس کے رُکن پارلیمنٹ فتحی حماد کو بلیک لسٹ کیا جا چکا ہے۔