غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے جماعت کے عسکری شعبے القسام بریگیڈ کے سینیر رہنما مازن سلیمان الفقہا کے مجرمانہ قتل کے لیے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ جس کے بعد تحقیقاتی رپورٹ غزہ میں حماس کے صدر یحییٰ السنوار کو پیش کردی Â جائے گی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق’فلسطین آلان‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مازن فقہا کی قاتلانہ حملے میں شہادت کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔’فلسطین آلان‘ ویب سائیٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مازن فقہا کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد اسے جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ نامعلوم افراد نے 24 مارچ 2017ء کو القسام بریگیڈ کے کمانڈر مازن فقہا کو غزہ کی پٹی کے جنوبی قصبے تل الھویٰ کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے مازن فقہا کو تنظیم کا اہم کمانڈر قرار دیتے ہوئے اس کی شہادت کی ذمہ داری اسرائیل پرعائد کی تھی۔