مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں فلسطینی شہریوں کے مکانات کی تعمیر کی مانیٹرنگ شروع کی ہے۔ مانیٹرنگ کا مقصد فلسطینی شہریوں کو تعمیرات سے روکنا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں ’معالیہ ادومیم‘ صہیونی کالونی کے قریب فلسطینیوں کے تعمیرات روکنے کے لیے مانیٹرنگ شروع کی ہے۔عبرانی اخبار نے اپنی بدھ کی اشاعت میں شائع رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے آباد کاری کے لیے قائم کردہ ادارے نے مشرقی بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کی تعمیرات پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔
صہیونی حکومت کی طرف یہودیوں کے مذہبی تہوار’ایسٹر‘ کے موقع پر فلسطینیوں کے مکانات کی تعمیر کی مانیٹرنگ شروع کی ہے۔ صہیونی حکومت غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینی مکانات کی مانیٹرنگ کر کے دراصل فلسطینی شہریوں کو تعمیرات سے روکنے کی سازش کررہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی گروپ جو خود کو’مراکز اراضی‘ کے نام سے بیان کرتے ہیں مشرقی بیت المقدس میں یورپی ممالک کے تعاون سے مکانات کی تعمیر کے خلاف سرگرم ہیں۔ یہ گروپ بیت المقدس اور بحر مردار کو ملانے والی شاہراہ 1 Â پرتعمیراتی روکنے کے لیے کوشاں Â ہیں۔