(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق یہودی آبادکاروں نے منگل کی صبح اسرائیلی پولیس کی مدد سے مسجد الاقصی کے باب المغاربہ پر حملہ کر دیا-
مسجد الاقصی پر یہودی آبادکاروں اور صیہونی فوجیوں کے حملے کے خلاف اکتوبر کے مہینے سے تحریک انتفاضہ شروع ہونے کے باوجود اس مقدس مقام پر صیہونی آبادکاروں کے حملے جاری ہیں-دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے منگل کی صبح نابلس ، جنین ، قلقیلیہ ، الخلیل، اور بیت المقدس سمیت غرب اردن کے بعض علاقوں پر حملہ کر کے نو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے- شمالی بیت المقدس میں قلقیلیا کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد جھڑپیں شروع ہوگئیں –
صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل داغے- صیہونی فوجی، ہر روز غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرتے ہیں اور فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر کے عقوبت خانوں میں ڈال دیتے ہیں- اس وقت صیہونی جیلوں میں سات ہزار سے زیادہ فلسطینی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں-