فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ ابو اسنینہ نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کے حوالے کرنے کی تمام بیرونی سازشوں کو ناکام بنادے۔ ایسا اسی وقت ممکن ہے جب فلسطینی قوم اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی فضا پیدا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح صہیونی ریاست نہتے اور پرامن فلسطینیوں کے قتل، گرفتاریوں، ان کے گھروں پر دھاووں اور دیگر جرائم میں ملوث ہے اسی طرح وہ بیت المقدس کو بھی ہم سے مستقل طور پر چھیننے کی سازش کررہی ہے۔
الشیخ ابو اسنینہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کا کوئی ایک خاندان ایسا نہیں جو صہیونی ریاستی دہشت گردی سے براہ راست متاثر نہ ہو۔ انہوں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے معاشی محاصرے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ غزہ کے عوام کو اجتماعی سزا کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ کل جمعہ کو ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہریوں نے الشیخ Â یوسف ابو اسنینہ کی اقتدا میں مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ نماز جمعہ کے دوران اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ صہیونی فورسز نے فلسطینیوں کو نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصٰی پہنچنے سے روکنے کے لیے طاقت کے وحشیانہ حربے بھی استعمال کیے۔ مگر صہیونی فوج کی پابندیوں کو توڑ کر فلسطینی شہری قبلہ اوّل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔