غزہ- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کا ایک جانباز پیر کی صبح مشرقی غزہ کے التفاح علاقے میں زیر زمین سرنگ بیٹھ جانے سے جام شہادت نوش کر گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القسام بریگیڈ کے نے اپنے عسکری اعلامیئے میں بیس سالہ شہید انس موسى ابو شاويش کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی اہالیاں وطن کے لئے عظیم قربانیوں پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔یاد رہے کہ غزہ میں سرگرم فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی فوج کے خلاف کارروائیوں کے لئے سرحد کے اس پار زیر زمین سرنگوں کا استعمال کرتے ہیں۔
القسام بریگیڈ سمیت متعدد دیگر مزاحمتی تنظیموں کے جانباز ایسی یا ملتی جلتی دوسری کارروائیوں میں شہادت کا منصب پا چکے ہیں۔