(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک فلسطینی تنظیم کے دفتر پردھاوا بولا اور دفتر میں توڑپھوڑ کے بعد اس کی تالا بندی کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی سماجی کارکن فواد الخفش نے بتایا کہ منگل کو علی الصباح اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ نے حقوق اسیران مرکز کے دفترپر چھاپہ مارا اور دفتر میں قیمتی سامان، بجلی کے آلات، کمپیوٹر اور پرنٹرز کی توڑپھوڑ کی، عملے کو زدو کوب کیا اور کئی قیمتی اشیاء قبضے میں لے لیں۔اس موقع پر صہیونی فوجیوں کی جانب سے انسانی حقوق مرکز کے عملے کو ایک نوٹس تھمایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دفتر کو غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔