مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی کارکن اور اسلامی تحریک مزاحمت کے مقامی رہنما کو نو ماہ کے بعد جیل سے رہا کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس کے رہائشی عبدالرحمان عویس کو ان کی سزا مکمل ہونے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا۔عبدالرحمان عویس کو اسرائیلی پولیس نے 25 جنوری 2011ء کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کی پاداش میں حراست میں لیا۔ ان پر حماس سے تعلق کا بھی الزام عاید کیا گیا۔ تین ماہ تک قید رکھنے کے بعد صہیونی فوج نے انہیں گھر پرنظر بند رکھنے اور دو سال کے بعد بیت المقدس سے بے دخل کرنے کی شرط پر رہا کیا۔ مگر دو سال کے بعد انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا Â اور انہیں نو ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔