(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی زندانوں میں قید چھ مزید فلسطینی قیدیوں کی اسرائیل کی جانب سے انتظامی قید کے خلاف احتجاجاؑ بھوک ہڑتال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں قید چھ فلسطینی قیدی جن میں مشرقی بیت المقدس کے علاقے ابو دیس کے رہائشی اسماعیل احمد علی، جانین کے رہائشی 38 سالہ سلطان احمد خالوف، الخلیل کے 45 سالہ کینسر کے مریض احمد اعبدلکریم غنام، ابو دیس کے رہائشی 33 سالہ حدیفہ بدر حلبی52 سالہ شیخ طارق قدان اور واجدی عاطف اعوادہ نے انتظامی قید میں توسیع کے اسرائیلی فیصلے پر بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
ادارے نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی زندان میں قید احمد عبدالکریم غنام کی حالت انتہائی مخدوش ہے جبکہ وہ کینسر کے مرض میں بھی مبتلہ ہے اس حوالے سے ان کی جان کو لاحق خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر اسرائیلی حکام نے ان کو رہا نہ کیا تو ان کی زندگی کی تمام ترذمہ داریاں صیہونی حکام پر عائد ہوگیں
رپورٹ میں بین القوامی انسانی حقوق کی تنظیمو اور اقوام متحدہ سے سنگین صورتحال کا نوٹس لینے اور فوری طور پر انتظامی قید کے تحت قید فلسطینیوں کی رہائی کو ممکن بنانے کی اپیل کی گئ ہے۔