جھوٹ اور سچ کے فرق سے محروم صہیونی ابلاغی ادارے بغیرتحقیق کے ایسی ایسی خبریں بھی شائع کردیتےہیں جو ان کے لیے سبکی اور شرمندگی کا موجب بنتے ہیں۔
معاریف کی ویب سائیٹ اور عبرانی نیوز ویب پورٹل کی جانب سے شائع کی گئی خبر کے دیکھا دیکھی کئی دوسرے نشریاتی اور اشاعتی اداروں نے فلسطینی کے چاقو سے حملے کی جھوٹی افواہ چلادی۔
صہیونی میڈیا میں جاری کردہ جعلی خبر کی کھوج لگانے کی کوشش کی گئی مگر کہیں سے بھی اس کی تصدیق نہ ہوسکی اور نہ ہی یہ پتا چلا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے۔ جب اسرائیل کے بعض نشریاتی اداروں نے اس خبر کی مزید تفصیلات کے لیے رابطے شروع کیے تو پتا چلا کہ وہ خبر سرے سے بے بنیاد تھی۔ ایسا کوئی وقعہ سرے سے پیش ہی نہیں آیا ہے۔
رپورٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی جانب سے بغیر تحقیق جھوٹی خبروں کی اشاعت فلسطینی مزاحمت کاروں کے ان دیکھے خوف کی علامت ہے، کیونکہ صہیونی میڈیا کے اس طرز عمل سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ صہیونیوں کو فلسطینیوں کے حملوں کا اتنا ہی زیادہ خوف ہے۔