فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز 1200 اسرائیلی سفارت کاروں نے دنیا بھرمیں 102 ملکوں میں قائم سفارت خانوں میں سفارتی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا۔ قبل ازیں انہوں نے بدھ کو بھی دنیا بھر میں ہڑتال کی تھی۔
احتجاجی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ چھ عشروں سے ان کی تنخواہیں ایک ہی جیسی ہیں جن میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں قائم اسرائیلی سفارت خانوں میں ہونے والے بائیکاٹ اور ہڑتال کے باعث سفارتی عمل معطل رہا۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں قائم اسرائیلی سفارت کاروں نے چار سال قبل ایک اتحاد قائم کیا تھا جس کے تحت انہوں نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب تک سفارت کاروں کا سب سے بڑا مطالبہ تنخواہوں میں اضافے کا سامنے آیا ہے۔