• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل میں آلودگی’عذاب‘کی شکل میں نازل، سالانہ ہزاروں یہودی ہلاک

پیر 05-09-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4261
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صاف ستھرا ملک ہونے کا دعویٰ کرنے والی اسرائیلی حکومتوں کے نعروں کے باوجود ملک میں آلودگی ایک وباء کی طرح تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے جس کے نتیجے میں سالانہ ہزاروں افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آلودگی کے نتیجے میں اسرائیل کے اسپتالوں میں سالانہ 5000 افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آلودگی کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں اسپتالوں میں ہوتی ہیں۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیلی اسپتال اورطبی مراکز آلودگی کے گڑھ بن چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزرارت صحت نےآلودگی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی تفصیلات اس لیے جاری نہیں کیں کیونکہ اس کے نتیجے میں اسپتالوں کی بدنامی اور عوام الناس میں تشویش پیدا ہو سکتی ہے۔

اسرائیلی ٹی وی نے ایک سینیر ڈاکٹر کا بیان نقل کیا ہے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں آلودگی کو ختم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں آلودگی کے باعث ہلاکتوں کے اعدادو شمار جاری نہیں کیے جانے چاہئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کی ایک ایک نقل تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کو ارسال کی گئی ہے مگر ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ اس رپورٹ کے مندرجات منظرعام پر نہ لائے جائیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے تحقیق جاری ہے اور حکومت خود ہی آلودگی سے متعلق ایک جامع رپورٹ آئندہ سال جاری کرے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1967ء کی عرب ، اسرائیل جنگ، لبنان کی پہلی اور دوسری جنگ اور غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگوں میں اسرائیل میں اتنی ہلاکتیں نہیں ہوئی ہیں جتنی ہلاکتیں اسپتالوں میں الودگی کے باعث ہو رہی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل میں آلودگی’عذاب‘کی شکل میں نازل، سالانہ ہزاروں یہودی ہلاک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.