• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ہم "قابض ریاست” دنیا کے ہیرو ہیں: سابق اسرائیلی جنرل

جمعہ 02-09-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4223
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ایک سینیر سابق فوجی جنرل نے صہیونی فوج کو دنیا کی سب سے بڑی پیشہ وارانہ فوج قرار دینے کا دعویٰ‌ کیا ہے مگر ساتھ ہی کہا ہے کہ ہماری فوج ایک قابض ریاست کی پوری دنیا کی ہیرو فوج ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہرٹزیلیا اسٹریٹیجیک اسٹڈی انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی سنٹرل کمانڈ کے سابق سربراہ جنرل گیڈی چیمنی نے کہا کہ "اسرائیل میں ہم پوری دنیا کے ہیرو ہیں۔ ہم نے فوج کو پیشہ وارانہ معیار کی معراج تک پہنچا دیا ہے۔ میں نے سینٹرل کمانڈ کی قیادت کی ہے۔ میں یہ سوچتا ہوں کہ کیا ہم اپنے لیے یہی کچھ سوچ رہے ہیں۔”

جنرل چیمنی نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ اس وقت تک کوئی امن معاہدہ قبول نہیں کرے گا جب تک اسرائیل کی سلامتی کی تمام ضروریات اور ضمانتیں پوری نہیں کی جاتی ہیں۔ فلسطینی بھی موجودہ حیثیت میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں‌ گے۔ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تنازع کا بہترین حل یہی ہے کہ فلسطینیوں‌ کو بالکل الگ تھلگ کردیا جائے۔ اسی بات پر ہم سب کا اتفاق بھی ہے۔ خطے کے تمام ممالک اسرائیل کو دل سے قبول کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے لیے تیار ہیں مگر یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ ان کے نزدیک فلسطین کا تنازع حل نہیں ہوجاتا ہے۔

جنرل گیڈی چیمنی نے کہا کہ ہماری فوج 25 لاکھ باشندوں کی حفاظت کرتی ہے۔ یہ ایک پیشہ ور عالمی فوج ہے اور اس کی تمام سرگرمیاں پیشہ وارانہ صلاحیت کی عکاس ہیں۔ مگر ہمیں کئی طرح کے چیلنجز بھی درپیش ہیں۔ لگ رہا ہے کہ فوج اپنی اقدار کھو رہی ہے۔ اس کی تیاری اور جنگی صلاحیت کم ہو رہی ہے اور فوج کا ادارہ سیاست دانوں کے درمیان باکسنگ بوری بن کر رہ گئی ہے۔

اسرائیلی فوجی جنرل کے بیان پر سیاسی حلقوں میں شدید رد عمل سامنےآیا ہے۔ حکومت میں شامل ایک وزیر زئیو الکین کا کہنا ہے کہ مجھے جنرل چمینی کے بیان پر افسوس ہوتا ہے۔ اپنے ملک کو کوئی قابض ریاست نہیں کہتا۔ میں غوش عتصیون کا رہنے والا ہوں اور مجھے اسرائیلی ہونے پر فخر ہے۔ میں مغربی دنیا کے لیے قابض ریاست کا باشندہ نہیں ہوں۔ مجھے توقع ہے کہ فوج کے سابق عہدیدار غیرزمہ دارنہ بیان بازی سے گریز کریں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.