مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینی کارکنوں معتز حجازی، محمد جعبس اور غسان ابو جمال کے گھرون پر خالی کروانے کے بعد اسلحے سے لیس ہو کر بیت المقدس کے مضافاتی علاقوں الثوری اور جبل المکبر میں میں پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ فلسطینی شہریوں اور زخمی مظاہرین کو ہسپتال پہنچانے والی گاڑیوں کو بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے اندھادھند فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
دریں اثناء اسرئیلی فوج کی جانب سے نابلس کے بیت فریق قصبے میں ایمبولینس اور دیگر گاڑیوں کی آمد ورفت روکنے کے نتیجے میں درجنوں زخمی فلسطینی طبی امداد سے محروم رہ گئے۔
ریڈ کراس کی جانب سے فراہم کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق کئی پیر کی صبح سے لے کر اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد کم ازکم 170 تک پہنچ گئی ہے۔
کم ازکم آٹھ فلسطینی دھاتی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ 54 فلسطینی ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ 105 کے قریب افراد آنسو گیس کی وجہ سے سانس لینے میں مشکل کا سامنا کررہے ہیں اور تین افراد اسرائیلی تشدد کی وجہ سے زخمی ہوئے۔