• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صیہونی فوج کی عید کی تعطیلات منسوخ کردی گئیں

بدھ 21-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala6066
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے آنے والے دنوں میں فلسطینیوں کی طرف سے متوقع حملوں کے خطرے کے پیش نظر فوجیوں کی تمام تعطیلات منسوخ کردی ہیں۔ حتیٰ کہ اگلے چند ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوجی مذہبی تہواروں کے موقع پر بھی چھٹی نہیں جا سکیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اخبار’معاریو‘ نے فوج کے ایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی طرف سے چاقو سے ہونے والے واقعات میں اضافے کے بعد فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ صیہونی فوجیوں کو ’عید الفصح ۔ بیسح‘ پر بھی تعطیل کی اجازت نہیں ہوگی۔

عبرانی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ فوج کی سینیر قیادت کی طرف سے تمام یونٹوں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ تمام اہلکاروں کی چھٹیاں ہنگامی طورپر منسوخ کردیں۔ تعطیلات پر گئے فوجیوں کو بھی واپس بلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کی سرحد پر پیدا ہونے والی تازہ کشیدگی کے باعث فوج کو چھٹیوں سے روک رہی ہے۔ فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسرائیل کے درمیان بھی کسی وقت محاذ آرائی ہوسکتی ہے۔

’معاریو‘ کے مطابق آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ اور دیگر سینیر عسکری لیڈر رواں ہفتے غزہ کی سرحد کا دورہ کریں گے اور وہاں پر سیکیورٹی کےحالات کا جائزہ لیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج کی عید کی تعطیلات منسوخ کردی گئیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.