• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت اور ایران کی خالد مشعل سے تعزیت

منگل 06-09-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4272
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی والدہ کے انتقال پر ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے بھی خالد مشعل کے نام ایک تعزیتی پیغام میں ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خالد مشعل کی والدہ فاطمہ مشعل ہفتے کے روز اردن کے دارالحکومت عمان میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کی جانب سے خالد مشعل کے نام جاری ہونے والے تعزیتی پیغام میں ایرانی حکومت نے مشعل کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے ساتھ پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

خالد مشعل کی والدہ کو پرسوں اتوار کو سپرد خاک کردیا گیا تھا۔ اس موقع پر خالد مشعل خصوصی طور پر قطر سے اردن آئے جہاں انہوں نے دیگر افراد خاندان کے ساتھ والدہ کی تدفین میں شرکت کی۔

خالد مشعل کی والدہ کے جنازے میں اردنی حکومت کے سینیر افسران، حکومت کے سرکاری مشیر شہزادہ علی بن الحسین اور اردن میں متعین قطر کے سفیر سمیت سیکڑوں اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں الحاجہ فاطمہ مشعل کو عمان کے شمالی علاقے صویلح میں ایک اسلامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.