رپورٹ کے مطابق یونانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نیکوس فوٹیسز نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خود مختار فلسطینی ریاست کےقیام کی قرارداد کی حمایت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی گئی تھی۔
فلسطینی تجزیہ نگار حسام شاکر کا کہنا ہے کہ یونانی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست میں متفقہ قرار داد کی منظوری پوری ملکوں میں مسئلہ فلسطین کی حمایت کا واضح ثبوت ہے۔ اس قرارداد نے یہ واضح کیا ہے کہ یونان سمیت دیگریورپی ممالک مسئلہ فلسطین کے منصفانہ کے لیے کے پرزور حامی ہیں اور وہ جلد از جلد خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کو عملی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ یونان کی پارلیمنٹ نے ایک ہفتہ قبل فلسطینی ریاست کی حمایت میں قرارداد منظور کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ پچھلے ہفتے پارلیمنٹ کی خارجہ و دفاع امور کمیٹی کی جانب سے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی گئی تھی جس میں فلسطینی ریاست کی حمایت کے لیے رائے شماری کی سفارش کی گئی تھی۔
فلسطینی تجزیہ نگار حسام شاکر نے بتایا کہ یونانی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کی حمایت میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونان میں فلسطینی ریاست کی حمایت میں مفتقہ قرارداد کی منظوری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کے حوالے سے رائے عامہ تیزی کے ساتھ تبدیل ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ اب تک یورپ کے کئی ممالک جن میں فرانس اور برطانیہ جیسے بڑے ممالک کی پارلیمان بھی شامل ہیں فلسطینی ریاست کی حمایت کا مطالبہ کرچکی ہیں۔