مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی نائب صدر نے واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی عسکری مدد اور صہیونی ریاست کا دفاع امریکا کی ذمہ داری ہے۔ امریکا پچھلے کئی برسوں سے اسرائیل کی فوجی اور دفاعی امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا یہ بیان امریکی ٹی وی "سی این این” بھی نشر کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں جوبائیڈن نے کہا کہ "میں خود بھی ایک صہیونی ہوں۔ جب میں ہہودی ہوں تو ظاہر ہے میں صہیونی بھی ہوسکتا ہوں، میرے والد نے میرے یہودی اور صہیونی ہونے پرکوئی اعتراض نہیں کیا۔ میں دنیا بھر کے یہودیوں کے تحفظ کے لیے اسرائیل کے وجود کو ناگزیر سمجھتا ہوں”۔
ایک سوال کے جواب میں امریکی نائب صدر نے مشرق وسطیٰ کے موجودہ حالات کو "زندہ خطرہ” قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کو چاروں اطراف سے خطرات لاحق ہیں۔ اسرائیل کے شمال میں حزب اللہ کے میزائل، شمال مشرق کی سمیت میں النصرہ فرنٹ اور داعش جبکہ ایران کا جوہری پروگرام بھی اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
اسرائیلی اخبار "ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق حکومت اور پارلیمنٹ میں یہودی ارکان کی تعداد کے اعتبار سے امریکا اسرائیل اور برطانیہ کے بعد تیسرا بڑا ملک ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین