غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انتفاضہ القدس اپنی منزل کی طرف کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور فلسطین کی آزادی تک یہ تحریک جاری رہے گی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ تحریک انتفاضہ کوئی عبوری تحریک نہیں کہ آج ہے تو کل ختم ہوجائے۔ یہ آزادی کی تحریک ہے اور منطقی انجام تک جاری رہے گی۔حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطین میں قابض صہیونیوں اور غاصب یہودیوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں۔ جب تک فلسطینیوں کے حقوق کا استحصال کیا جاتا رہے گا فلسطینی بھی دشمن پرحملے کرتے رہے ہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غرب اردن کے نوجوان یہ سمجھتے ہیں کہ فلسطین کی آزادی کے لیے جدو جہد ان کی ذمہ داری ہے۔ وہ اپنی اخلاقی اور قومی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔