اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ فلسطینی جماعتوں کے مطالبات ماننے کے سوا اسرائیل کے پاس اور کوئی چارہ نہیں ہے-
قیدیوں کے تبادلے کے لیے اسرائیل کو فلسطینی جماعتوں کے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے جو فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کی سب سے بڑی فتح ہے- انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل مکمل ہونے کے متعلق کوئی بھی بات چیت قبل از وقت ہے البتہ اس معا ملے میں کافی پیش رفت ہوئی ہے- اسماعیل رضوان نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا وقت قریب آگیا ہے-