حماس کی سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کے منصوبوں کو تیز کردیا ہے اور اس سرگرمی کی وجہ سے حالات انتہائی تیزی سے خراب ہورہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی ناکامی، اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی مذموم کوششوں میں تیزی اور فلسطینی عوام پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کی وجہ سے تیسرا انتفاضہ قریب آرہا ہے۔رشق کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں اور طلباء کو حراساں کرنے کے واقعات میں بھی تیزی آرہی ہے جس سے مسلمانوں میں اضطراب کی کیفیت بڑھ رہی ہے۔