غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی خاتون مندوب جاکلین فرارجہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرتے وقت ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں لہو لہان کرنے کے بعد بے رحمی سے حراست میں لے لیا گیا۔مسز جاکلین نے بتایا کہ انہوں نے ’عتصیون‘ جیل میں 24 سالہ اسیر ابراہیم خلیل ابو دیہ سے ملاقات کی۔ ابو دیہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے الخلیل کے نواحی علاقے بیت صفافا میں اس کے گھرسے حراست میں لیتے وقت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
اس کے علاوہ 24 سالہ اسیر منتصرعبدالحمید زعاقیق کو بیت امر سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے وقت اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسیر صابر یحییٰ العمور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان تینوں فلسطینیوں کو قابض فوج نے 2 Â اپریل کو حراست میں لے لیا تھا۔