غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) خلیجی ریاست قطر سے تعلق رکھنے والے ماہرین صحت اور کانوں کے امراض کے ماہرین پر مشتمل ایک وفد فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پہنچا ہے جہاں یہ وفد بہرے پن کے شکارمریضوں کے معائنے کے ساتھ ساتھ کانوں کے آپریشن بھی کرے گا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قطری ڈاکٹروں کا وفد غزہ کی تعمیر نو کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے چیئرمین Â پروفیسر خالد الحردان کی قیادت غزہ پہنچا۔ یہ وفد ایک ہفتے تک غزہ کی پٹی میں قیام کرے گا۔ اس دوران قطری ڈاکٹر کانوں کے امراض کے شکار مریضوں کا معائنہ ، ان کا علاج معالجہ اور سرجری کریں گے۔غزہ کا دورہ کرنے والے ڈاکٹروں میں ڈاکٹر خالدعبدالھادی، ڈاکٹر عبدالسلام القحطانی اور دیگر شامل ہیں۔ یہ ڈاکٹر غزہ کی پٹی میں سماعت کے مسائل سے دوچار 22 بچوں اور کئی دوسرے مریضوں کا آپریشن کریں گے۔