غزہ- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ کے فلسطینیوں نے احتجاج مظاہرہ کر کے اس علاقے کا ظالمانہ محاصرہ ختم کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔
غاصب صیہونی حکومت نے دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ اس علاقے میں ضرورت کا کوئی بھی سامان جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے جس میں غذائی اشیا اور دوائیں بھی شامل ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ کے جاری محاصرے کی بنا پر اس علاقے کو لوگوں کو ناگفتہ بہ صورت حال کا سامنا ہے۔ غزہ کے فلسطینیوں نے مظاہرہ کر کے غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی معذوروں کی یونین کے سربراہ عونی مطر نے بھی غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے مشترکہ اقدام اور فلسطینی گروہوں کے اندرونی اختلاف کے خاتمے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
انھوں نے مختلف عالمی و عرب تنظیموں اور اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل اور غزہ کا ظالمانہ محاصرہ فوری طور پر ختم کرانے کی کوشش کریں۔